ریکارڈ برابرکرنے پر شاہد آفریدی نے کرس گیل کو چیلنج دیدیا

ریکارڈ برابرکرنے پر شاہد آفریدی نے کرس گیل کو چیلنج دیدیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرس گیل کو اپنا انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے476 لگانے کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر چیلنج دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرا جتنا وقت اس عہدے پر ہے دیانت دار عہدے داروں کے ساتھ گزاروں گا:چیف جسٹس پاکستان

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روز میچز کی سیریز میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ریکارڈ برابر کرنے کے بعد کرس گیل کا کہنا تھا کہ شاہد اور میرا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے اور اب اس کے بعد میں مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:فریال تالپور اور آصف زرداری کا ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ 

df5d9273ce62a81b1c58bf9331c5bd7b


انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم زیادہ چھکے لگانے والے، انٹرٹینر ہیں اور آفریدی کے ساتھ بڑے ریکارڈ میں شریک ہونا بہت اچھا ہے لہٰذا بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ریکارڈ محفوظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زینب قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم عمران کے خلاف مزید تین کیسز میں فیصلہ جاری
اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس ریکارڈ کے ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوں کیوں کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی نے ریکارڈ برابر کیا ہے جو کہ اس کا بہترین حقدار ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک دن ہم دونوں سنگل وکٹ کھیلیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون زیادہ چھکے لگاتا ہے اور اس گیم کا اصول یہ ہوگا کہ اس میں کوئی آؤٹ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کو اس وقت فوری 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے:اسد عمر
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نے شاہد آفریدی کے چیلنج کا کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں