امریکہ ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا

امریکہ ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرنیو الا دنیا کا 32واں ملک بنے گا

لاڈرہل: سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک امریکی سرزمین پر پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

امریکہ میں گذشتہ کچھ عرصے سے تواتر کے ساتھ ٹوئنٹی 20انٹرنیشنل میچز ہورہے ہیں، اس ہفتے اور اتوار کو بھی اس وینیو پر ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان مختصر ترین فارمیٹ کے 2میچز ہوئے۔

اب یہاں پر یو ایس اے کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2کے پہلے راﺅنڈ میں نمیبیا اور پاپوا نیوگنی کے خلاف ون ڈے میچز کھیلے گا، جن کا آغاز 13ستمبر سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی امریکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرنے والا دنیا کا 32واں ملک بن جائے گا۔