علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار

علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار
سورس: File

کراچی: پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں رات گئے  پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جا رہی تھی، اس دوران ٹرین کی دو بوگیاں پڈعیدن کے قریب  پٹری سے اتر گئیں۔

حکام کے مطابق حادثے کے بعد اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جب کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا ہے۔

  
ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ ریلیف ٹرین حادثے کی جگہ پہنچ گئی اور متاثرہ ٹرین کی پچھلی بوگیوں کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پہنچادیا گیا۔

حکام کے مطابق ڈی ریل ہونے والی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹایا جا رہا ہے، ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریک کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

 ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے آنے والی تمام ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا  ہے۔

مصنف کے بارے میں