سئیول : جنوبی کوریا کے مشہور اداکار سونگ یونگ کیو کو جنوبی سیؤل کے علاقے یونگ اِن میں ایک پارک شدہ گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔ مقامی شہریوں نے فوری طور پر حکام کو اطلاع دی۔
کورین حکام کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ سونگ یونگ کیو گزشتہ جون میں شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں گرفتار بھی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد انہیں کچھ فلمی منصوبوں سے بھی نکال دیا گیا تھا۔
اداکار کے اہلِ خانہ کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔