Get Alerts

فٹنس مسائل آڑے آ گئے ، ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر

 فٹنس مسائل آڑے آ گئے ، ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ سے باہر

لاہور / کیمبرج: پاکستان ایتھلیٹکس کو بڑا دھچکا، جیولن تھرو میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو مکمل آرام کا مشورہ دیتے ہوئے انہیں کسی بھی قسم کی مسابقتی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ارشد ندیم نے ڈائمنڈ لیگ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

ارشد ندیم کا بحالی پروگرام انگلینڈ کے شہر کیمبرج میں جاری ہے، جہاں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی نگرانی میں ان کی فزیوتھراپی ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر باجوہ وہی سرجن ہیں جنہوں نے حال ہی میں ارشد ندیم کی ٹانگ کی سرجری کی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق ارشد کی موجودہ انجری نئی اور سنجیدہ نوعیت کی ہے، اور ان کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ بھی بحالی پروگرام کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ ارشد ندیم نے بحالی کے عمل میں پیش رفت کی ہے اور وہ اب اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد مکمل فٹ ہو کر دوبارہ ٹریک پر واپس آئیں گے۔

ٹیگز: