Get Alerts

باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا:وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

 باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا:وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا بلکہ پرانے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کی سیاسی قیادت کو کمپرومائزڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا کے مسئلے کو سکیورٹی کا نہیں بلکہ حکومتی بزدلی کا مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں قربانیاں دے رہی ہیں۔

وزیر مملکت نے بلوچستان کی سیاسی قیادت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنا قومی فرض بخوبی ادا کرے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے پاکستان تحریکِ انصاف سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج کے لیے واضح مقام بتائیں تاکہ حکومت انہیں سکیورٹی فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی ہجوم کو اڈیالہ جیل پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: