Get Alerts

اگست کا آغاز، شہر میں جشنِ آزادی کا جوش و جذبہ عروج پر

اگست کا آغاز، شہر میں جشنِ آزادی کا جوش و جذبہ عروج پر

لاہور،کراچی، اسلام آباد:جوں ہی کیلنڈر نے اگست کا مہینہ دکھایا، یوں محسوس ہونے لگا کہ پورے شہر نے سبز و سفید رنگ کی چادر اوڑھ لی ہو۔ ہر طرف سبز و سفید جھنڈیاں، بیجز، ٹوپیاں، شرٹس اور دیگر لوازمات فروخت کے لیے سجے نظر آتے ہیں۔ بچے، نوجوان اور بزرگ سبھی جذبے اور ولولے کے ساتھ جشنِ آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اگست کا آغاز ہوتا ہے، وہ پوری جوش و خروش کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریبات اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ بازاروں میں خریداری کا رونق دکھائی دیتی ہے اور ہر کوئی ملک کی آزادی کے جذبے کو تازہ کرتا ہے۔

ٹیگز: