Get Alerts

شرجیل میمن کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری سے مطالبہ

شرجیل میمن کا کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری سے مطالبہ

کراچی :سینیئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا جائز حق دیا جانا چاہیے اور یہ مطالبہ سب کا مشترکہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دلایا جائے۔

شرجیل میمن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کی شدید مذمت کی اور واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کشمیر کے مسئلے پر کسی قسم کی سودے بازی کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے مسئلے پر کھل کر آواز اٹھائی اور کہا تھا کہ اس مسئلے پر ان سے کبھی غلطی نہیں ہوئی۔

ٹیگز: