اسلام آباد: حریت رہنما یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کی شناخت اور ان کے حقِ خودارادیت کو ختم نہیں کر سکتا۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کے عزم کو دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔