Get Alerts

لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے 200 ملین ڈالر کا مشترکہ منصوبہ

لیونارڈو ڈی کیپریو اور جیف بیزوس کا نایاب جانوروں کے تحفظ کے لیے 200 ملین ڈالر کا مشترکہ منصوبہ

ممبئی : ہالی ووڈ سٹار لیونارڈو ڈی کیپریو اور معروف کاروباری شخصیت جیف بیزوس نے معدومیت کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

فینکس سپیشیز پروجیکٹ کے نام سے شروع کیے گئے اس منصوبے کا مقصد تقریباً 100 نایاب انواع کو معدوم ہونے سے بچانا ہے۔ اس کے تحت 30 ممالک میں جانوروں، پرندوں، مچھلیوں، رینگنے والے جانوروں، حشرات اور پودوں کے تحفظ کے لیے مقامی کمیونٹیز اور ماہرین کے اشتراک سے کام کیا جائے گا۔

منصوبے کے لیے 100 ملین ڈالر بیزوس ارتھ فنڈ جبکہ 100 ملین ڈالر ری وائلڈ فراہم کرے گا، جس کے شریک بانی لیونارڈو ڈی کیپریو ہیں۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کا کہنا ہے کہ نایاب انواع کا تحفظ صرف جنگلی حیات ہی نہیں بلکہ جنگلات، سمندروں اور دیگر قدرتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کے تحت کئی نایاب انواع کی بحالی پر طویل المدتی بنیادوں پر کام کیا جائے گا۔

ٹیگز: