Get Alerts

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ابوبکر کپتان مقرر

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، ابوبکر کپتان مقرر

لاہور :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ابوبکر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وقار، عبداللہ، سفیان، عبدالوحید اور حنان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں زکریا، ارشد، عدیل، غضنفر، احمد، عبدالمنان اور عماد بٹ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالرحمان، ابوبکر، عمر، علی، حماد اور محمد عماد بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ایونٹ 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں عالمی اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

ٹیگز: