کیلیفورنیا،آتشزدگی کے نتیجے میں 33افراد کی ہلاکت کی تصدیق

کیلیفورنیا،آتشزدگی کے نتیجے میں 33افراد کی ہلاکت کی تصدیق

امریکی شہر اوکلینڈ ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں 33 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں جہاں یہ کنسرٹ ہو رہا تھا وہاں آگ بجھانے کے بعد تقریباً 20 فیصد عمارت میں تلاشی مکمل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک کئی افراد لاپتہ ہیں۔ابھی تک گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام عمارت کی سیفٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کر رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ مقامی وقت کے جمعہ کو رات ساڑھے گیارہ بجے لگی۔اوکلینڈ کی فائر چیف آفیسر کے  مطابق آتشزدگی کے وقت تقریباً 50 سے 100 افراد اندر موجود تھے۔
گودام میں جہاں یہ نائٹ کنسرٹ ہو رہا تھا وہاں وقتی طور پر سٹوڈیو بنایا گیا تھا کنسرٹ میں چھ فنکار پرفارم کر رہے تھے اور کنسرٹ کا اعلان فیس بک پر ایک روز قبل کیا گیا تھا۔عمارت میں آگ بجھانے کا خود کار نظام بھی موجود نہیں تھا اور باہر نکلنے کا واحد راستہ دوسری منزل پر سڑھیاں تھیں جو لکڑی کے تختوں کی بنی ہوئی تھیں۔