Get Alerts

بل گیٹس نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

بل گیٹس نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فوٹو: بشکریہ بل گیٹس آفیشل فیس بک اکاونٹ

لاہور: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم عمران خان کی دورہ پاکستان کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے بہت جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بل گیٹس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی ۔

اپنے پیغام میں بل گیٹس نے کہا کہ میں عمران خان کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مباکباد دیتا ہوں۔ عمران خان غریبوں کی مدد کر رہے ہیں اور میں پر اُمید ہوں کہ عمران خان اپنے اس مقصد میں کامیاب ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی اور میں پاکستان آنے کی پوری کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان اور مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہواتھا۔ جس میں بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔اس موقع پر  وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں نے مل کر کام کرنے کا عزم بھی کیا ۔وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔دونوں کے درمیان 30 منٹ تک گفتگو ہوئی۔

ٹیگز: