واشنگٹن ،نومنتخب امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکی عوام پرکورونا کی ویکسین لگوانے کے لئے کوئی پریشر نہیں ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کی حلف برداری کی تقریب پر کورونا کی وجہ سے بڑے ہجوم نہیں ہوں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کے عوام کے سامنے بخوشی کورونا کی ویکسین لگوانے کو تیار ہیں تاکہ اس ویکسین کے بارے میں پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے تاہم امریکی عوام کو اس ویکسین کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا ۔ جو بائیڈن نے ایک بار پھر عوام کو کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک کے استعمال کی تاکید کی ۔