اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم میں مرزا شہزاد اکبر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار عدالت میں طلب کیا گیا، لیکن وہ کسی بھی پیشی پر حاضر نہیں ہوئے، جس کے بعد عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد متعلقہ اداروں کو شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، مرزا شہزاد اکبر کے خلاف مقدمہ جولائی 2025 میں نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (این سی سی آئی اے) نے درج کیا تھا۔ ان پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر متنازع بیانات دینے کا الزام ہے۔