Get Alerts

برطانیہ کی 9 یونیورسٹیوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر روک دیئے

برطانیہ کی 9 یونیورسٹیوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر روک دیئے

لندن :برطانیہ کی نو یونیورسٹیوں نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر روک دیئے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ سخت ویزا قوانین اور بڑھتے ہوئے اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹس ہیں۔

نئے بیسک کمپلائنس اسیسمنٹ کے تحت یونیورسٹیوں کو اسٹوڈنٹ ویزا ریفیوزل ریٹ 5 فیصد سے کم رکھنا ضروری ہے، مگر حالیہ مدت میں پاکستانی طلبہ کا ریفیوزل ریٹ 18 فیصد اور بنگلہ دیشی طلبہ کا 22 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

داخلے عارضی طور پر روکنے والی یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف چیسٹر، کووینٹری یونیورسٹی، سنڈرلینڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر اور لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی شامل ہیں۔

ہزاروں پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ نئی پالیسیوں کے بعد شدید پریشانی اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، تاہم یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں اور حالات بہتر ہونے پر پالیسی پر دوبارہ نظرِ ثانی کی جا سکتی ہے۔

برطانیہ نے اس دوران پاکستانی طلبہ اور ورکرز کے لیے ای ویزا کا اجراء اور پاسپورٹ میں اسٹیکر کی شرط بھی ختم کر دی ہے۔

ٹیگز: