نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

ہملٹن: چیپل ہیڈلے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی اور مہمان کینگروز کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا۔ اس میں روز ٹیلر کی شاندار سنچری بھی شامل تھی۔ وہ 107 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر اور مین آف دی میچ بنے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم سخت مقابلہ کرنے کے باوجود 47 اوورز میں 257 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن اور کیرئیر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض 6 شکار کیے۔ کپتان ایرون فنچ 56، ٹریوس ہیڈ 53 اور سٹوئنز 42 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ نہ صرف  چیپل ہیڈلے ٹرافی اپنے نام کی بلکہ عالمی رینکنگ میں بھی تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں