جلال پور بھٹیاں میں تالے توڑ چور سر گرم انتظامیہ خاموش

جلال پور بھٹیاں میں تالے توڑ چور سر گرم انتظامیہ خاموش

جلال پور بھٹیاں: نواحی گاؤں رسول پور تارڑ میں مین بازار سے ایک رات میں چور 5 دوکانوں کے تالے اور 2 دوکانوں کے چھت پھاڑ کر دوکانوں کاصفایا کر گئے ۔

دوکانوں کے علاوہ نا معلوم چوروں نےسکول کو بھی نہ چھوڑا پرائیویٹ سکول کا فرنیجر بھی لے اڑے دوکان داروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کبھی کسی دوکان دار کی چوری ھو جاتی ھے تو کبھی کسی دوسرے کی ہمیں تحفظ نہیں مل رہا ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اس گرہو کو گرفتار کیا جائے