Get Alerts

بھارت نے سی پیک پر حملوں کے لئے 400 نوجوانوں کا اسکواڈ تیار کرلیا

بھارت نے سی پیک پر حملوں کے لئے 400 نوجوانوں کا اسکواڈ تیار کرلیا

اسلام آباد: مودی سرکار کیلئے سی پیک ڈراؤنا خواب بن گیا  ، تفصیلات کے مطابق بھارت نے سی پیک پر حملوں کے لئے 400 نوجوانوں کا اسکواڈ تیار کرلیا ۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 400 نوجوانوں کو دہشت گردی کی تربیت دی جائے گی ۔

 وزارت داخلہ کی رپورٹ مراسلہ جاری کیا ہے  مطابق دہشت گرد قراقرم ہائی وے ، سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنائیں گے ۔گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا حکم  دے دیا گیا ہے ۔

گلگت بلتستان حکومت کیلئے وزارت داخلہ نے حکم نامہ جاری کردیا ۔بھارتی اور افغان خفیہ ایجنسیاں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرچکی ہیں ۔