پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر

 پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر
کیپشن: Image Source: File Photo

مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ پوری قوم مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے عزائم ناکام بنانے کیلئے جارحانہ پالیسی اپنانا ہوگی۔


تفصیلات کے مطابق ،  وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فارق حیدر نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا آج پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے، کشمیری خود کو اکیلا نہ سمجھیں، ہم سب مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر کھڑے ہیں، پاکستان مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی مدد کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا کبھی ہمارے حق میں بات نہیں کرے گا، امریکا کی جانب سے ثالثی سے بھارت کو فائدہ ہوگا، مسئلہ فلسطین پر امریکی ثالثی سے فلسطین کا بیڑہ غرق ہوگیا۔

 راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا پاکستان میں قومی اتفاق رائے پیدا کریں اور قوم کو متحد کریں، ہم کشمیر میں پاکستان کا جھنڈا نہیں گرنے دیں گے۔