Get Alerts

الٹا بھی لٹکیں، این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم

الٹا بھی لٹکیں، این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم
سورس: File photo

کوٹلی، وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن پر شدید تنقید 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر الٹا بھی لٹک کر آجائے تو پھر بھی ان کو این آر او نہیں ملے گا ۔ وہ کوٹلی آزاد کشمیر میں یوم یکجہتی کشمیر جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کو جہاں لانگ مارچ کرنا ہے کرلے ، حکومت مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اُلٹا لٹک کربھی این آراو حاصل نہیں کرسکتی، بڑے بڑے ڈاکوؤں کو کسی قیمت پر این آر او نہیں دیں گے۔  یہ نہیں ہوسکتا کہ چھوٹے چور جیلوں میں ہوں اور بڑے چور این آر او لے کر باہر چلے جائیں۔

ٹیگز: