بیجنگ ؛ چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو میں عالمی سٹریٹجک استحکام کے لیے چین اور روس کے تعاون کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات کو نئی سمت دینے پر اتفاق کیا۔
شی جن پنگ نے روسی صدر اور روس کے عوام کو موسمِ بہار کی خوشیوں کی مبارکباد دی، جبکہ صدر پیوٹن نے چین کے عوام کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد دی۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ چین اور روس کے تعلقات مزید مضبوط اور متحرک ہوں گے، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت، عوامی روابط اور ثقافتی تعاون میں اہم پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔ ماہرین کے مطابق، یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔