Get Alerts

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیا یوف آج پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں گے

ازبکستان کے صدر شوکت مرزیا یوف آج پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچیں گے

اسلام آباد : ازبکستان کے صدر شوکت مرزیا یوف اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، ازبک صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ اس دوران، ازبک صدر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ شوکت مرزیا یوف اور شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، اور پاک-ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی، دفاعی تعاون کے علاوہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ازبک صدر کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جو پاک-ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا جائے گا۔

ٹیگز: