اسلام آباد: ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
ازبکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ شوکت مرزا یوف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اور اس ملاقات کے بعد دونوں وفود کے درمیان بھی ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ازبک صدر شوکت مرزا یوف ازبکستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلوں کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ، دونوں رہنما پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔