حکومت نے دو سو انسٹھ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام

حکومت نے دو سو انسٹھ ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام

 اسلام آباد: حکومت نے 259 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز نیلام کردیئے، سرمایہ کاروں کی توجہ چھ ماہ کے بلز پر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں حکومت نے تین ماہ کے 11، چھ ماہ کے 223 اور ایک سال کے 25 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کئے۔

فروخت کئے گئے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں بالترتیب 4، 2 اور 4 بیسز پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

بلز کی خریداری کے لئے مجموعی طور پر 653 ارب کی پیشکش موصول ہوئیؔں۔