Get Alerts

یونس خان دنیا کے تمام ٹیسٹ ممالک میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی

یونس خان دنیا کے تمام ٹیسٹ ممالک میں سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن یونس خان نے ناتھن لایون کو چوکا لگا کر کیریئر کی 34ویں سنچری اسکور کی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے ان تمام ملکوں میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے جہاں جہاں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے۔

اب تک دنیا کے گیارہ ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے جس میں ویسٹ انڈیز، ہندوستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، زمبابوے اور پاکستان شامل ہیں۔

 دنیا کے اور کسی بلے باز کو یہ مقام حاصل نہیں کہ وہ ان تمام گیارہ ملکوں میں سنچری بنا سکا ہو۔

اس سے قبل ہندوستان کے عظیم بلے باز راہول ڈراوڈ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں میں سنچری بنانے کا ریکارڈ حاصل تھا لیکن وہ متحدہ امارات میں کرکٹ نہ کھیل سکے لہٰذا یونس نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے تمام ملکوں کے خلاف بھی سنچری بنانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

یہ یونس خان کے کیریئر کی 34ویں سنچری تھی اور وہ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔