چین نے بھارت کو خبردار کر دیا ، ساتھ ہی پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے۔۔!!

چین نے بھارت کو خبردار کر دیا ، ساتھ ہی پاکستانیوں کے دل بھی جیت لیے۔۔!!

بیجنگ: چین نے  بھارت کو میزائل جنون پر خبردار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت کے یہ ٹیسٹ اقوام متحدہ کی جوہری ہتھیاروں اور لانگ رینج بیلسٹک میزائل کی مقررہ حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔ دوسری طرف چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو بھی جوہری ترقی میں وہ استحقاق حاصل ہونا چاہیئے جو بھارت کو حاصل ہے۔

چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے 'بھارت اپنے میزائل جنون کو کم کرے' میں ہندوستان کے میزائل ٹیسٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 4 ہزار کلومیٹر کی رینج تک مار کرنے اور جوہری توانائی کی صلاحیت سے لیس بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی 4 کے کامیاب تجربے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے میزائل کی پورے چین کو نشانہ بنائے جانے کی صلاحیت کو سراہا گیا تھا اور چین کی متوقع جارحیت کی مزاحمت کے طور پر اس میزائل کے استعمال کی اہمیت کا ذکر کیا گیا تھا۔

گلوبل ٹائمز کے اس اداریےمیں اُن مغربی ممالک کو بھی خبردار کیا گیا ہے جو بھارت کو جوہری توانائی کا حامل ملک مانتے ہیں مگر ہندوستان اور پاکستان کی جوہری صلاحیت میں فرق کرتے ہیں، یہ بھی کہا گیا کہ بیجنگ جوہری قوانین پر ہمیشہ سختی سے کاربند رہے گا۔

گلوبل ٹائمز کے مطابق اگر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو بھارت کی جانب سے پوری دنیا کو مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بین الابراعظم بیلسٹک میزائل تیار کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، تو نہ ہو لیکن پھر پاکستان کے جوہری میزائل کی رینج میں بھی اضافہ ہوگا۔

اداریئے میں مزید کہا گیا کہ چین بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنے کے معاملے میں مخلص ہے مگر بھارت کی بہت آگے نکلنے کی کوشش کو بیجنگ برداشت نہیں کرے گا۔

مصنف کے بارے میں