'ترک سرمایہ کار پاکستان میں 50 لاکھ مکانوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں'

'ترک سرمایہ کار پاکستان میں 50 لاکھ مکانوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں'
کیپشن: ترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے، شاہ محمود۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

انقرہ: وزیراعظم کے دورہ ء ترکی کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ترک سرمایہ کار پاکستان میں 50 لاکھ مکانوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان بنایا جائیگا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک- ترک وزرائے خارجہ ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کے میں پاک ترک وزراء خارجہ ملاقات میں حکمت عملی بنائی جائیگی۔ پاکستان، ترکی اور افغانستان کے درمیان سربراہ اجلاس ہو گا اور وزیر اعظم نے اس اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ترک صدر جلد پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے۔

وزیراعظم کے ترکی کے دورے کے متعلق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر طیب اردگان سے جامع ملاقات رہی۔ ترکی کے وزیر خارجہ سے میری ملاقات ہوئی جس میں ترک وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال پراعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال پر ترک وزیر خارجہ نے اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پاکستان ترکش بزنس کونسل سے بہت اچھی نشست ہوئی ۔