وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حوالے سے ٹویٹ
سورس: File photo

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کےروز اپنے ٹؤیٹ پیغام میں کشمیری عوام سے ادھورے وعدے کی یاد دلادی ۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 5 جنوری1949 کو اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کی ضمانت دی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا حق اقوام  متحدہ کے منشور اور سلامتی کونسل  نے دیا ۔

یہ دن اقوام متحدہ کو اپنا ادھورا وعدہ یاد دلانے کے لئے منایا جاتا ہے  ۔ان کا کہنا تھا کہ 73 سال سے کشمیری وحشیانہ بھارتی قبضے کا سامنا کررہے ہیں ۔کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چار ٹر کے تحت حق خودارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں ۔کنٹرول لائن کے دونوں  جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج حق خود ارادیت منائیں گے ۔