نیویارک : ٹی کینڈلر نے 2020 میں دنیا بھر کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست جاری کردی ہے جس میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ ماڈل یا یل شیلبیا گزشتہ سال کی خوبصورت ترین لڑکی قرار پائی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی سی کینڈ لر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ ہر سال دنای کے سو خوبصورت لوگوں کی ایک فہرست جاری کرتے ہیں ، جن میں خواتین اور مردوں کو سلیکٹ کرکے ان کی خوبصورت کے حوالے سے ووٹنگ کروائی جاتی ہے ،

ٹی سی کینڈلر کی سال 2020 کی فہرست نے دنیا بھی ؐیں اپنی ایک اگل جگہ بنائی ہے کیونکہ اس بار جس لڑکی کو سال کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا ہے وہ اسرائیلی ماڈل یایل شیلبیا ہیں اور دنیا بھر سے لوگوں نے اس فیصلے کو درست قرار دیا ہے ۔

یایل شیلبیا کوہن اسرائیلی ماڈل اور اداکارہ ہیں ، انہوں نے بہت سے عالمی ماڈلنگ پراجیکٹس کر رکھے ہیں ، انہیں ٹی سی کینڈ لر کے لیے سال 2018 میں بھی منتخب کیا گیا تھا مگر وہ تیرسے نمبر پر آئی تھی اور پہلے نمبر پر ہالی ووڈ کی ونڈر وومن گل گڈوٹ آئی تھیں ۔

سال 2019 میں بھی کوہن نے اس فہرست میں دوسرامقام حاصل کیا ۔ مگر 2020 میں اس نے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔