Get Alerts

پی ڈی ایم کو احتجاج کا شوق پورا کرنے دیا جائے ، وزیراعظم عمران خان

پی ڈی ایم کو احتجاج کا شوق پورا کرنے دیا جائے ، وزیراعظم عمران خان
کیپشن: عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات
سورس: File photo

اسلام آباد ، حکومت نے پی ڈی ایم کو الیکشن کمشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ 

وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔ جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جس کو شوق ہے وہ احتجاج کرکے اپنا شوق پورا کرلے ۔ 

اس موقع پر  وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے دوران کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کو احتجاج کی اجازت دی جائے تاہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یوم یکجہتی منائیں گے اور ہم کشمیرفروشوں کے خلاف آواز بھی اٹھائیں گے۔

ٹیگز: