نیب کی مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع

نیب کی مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کےخلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے اور اس حوالے سے نیب نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھ دیاہے۔

نیب ذرائع کے مطابق  مراد سعید مفرور اور کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

 واضح رہےکہ عام انتخابات کے لیے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے جا چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں