انجلینا جولی کی بیٹی زہرہ نے والد  کانام استعمال کرنا ترک کردیا

 انجلینا جولی کی بیٹی زہرہ نے والد  کانام استعمال کرنا ترک کردیا

کیلیفورنیا:ہالی وڈ کی اداکارہ  انجلینا جولی کی بیٹی زہرہ نے والد  کانام استعمال کرنا ترک کردیا۔انجلینا جولی اور براڈ پٹ نے زہرہ کو ایتھوپیا کے یتیم خانے سے 2005 میں گود لیاتھا۔ انجلینا جولی کی بیٹی زہرہ نے مبینہ طور پر اپنا آخری نام  جولی پٹ استعمال کرنا چھوڑ دیا  ہے اور  کالج میں زہرا مارلے جولی کے  نام  سے جانی جاتی ہیں۔

زہرہ نے اٹلانٹا کے سپیل مین کالج   میں داخلہ لیا ہے لیکن  اس  میں  جولی پٹ کی بجائے زہرا مارلی  جولی کے نام سے رجسٹریشن کرائی ہے۔ اس سے یہ قیاص آرائیاں  جنم لے رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے والد براڈ پٹ کا نام استعمال کرنا ترک کردیا ہے یا ان سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ 


زہرہ نے  اس کالج کے لیے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے اس میں  انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ میرا نام زہرا مارلے جولی ہے۔ 
زہرہ چھ ماہ کی تھی جب انجلینا اور براڈ نے اس کو  2005 میں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے ایک یتیم خانے سے گود لیا تھا۔

مصنف کے بارے میں