Get Alerts

روسی تیل، وینزویلا اور گرین لینڈ پر امریکا کی سخت وارننگز، ٹیرف بڑھانے اور کارروائی کا عندیہ

روسی تیل، وینزویلا اور گرین لینڈ پر امریکا کی سخت وارننگز، ٹیرف بڑھانے اور کارروائی کا عندیہ

واشنگٹن :امریکہ نے روسی تیل سے متعلق تعاون نہ کرنے پر بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی وارننگ دے دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے تعاون نہ کیا تو تجارتی پابندیوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے وینزویلا میں تیل اور دیگر قدرتی وسائل تک مکمل رسائی دی جائے۔ وینزویلا کی عبوری صدر کو خبردار کیا گیا ہے کہ امریکی مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا میں ڈیلسی کو مادورو سے بھی زیادہ خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں امریکہ  کی نظریں گرین لینڈ پر بھی مرکوز ہیں، جبکہ کولمبیا میں ممکنہ آپریشن کا اشارہ دے کر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
 

ٹیگز: