Get Alerts

 دہشت گردوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے، ملک میں کوئی جگہ نہیں:طلال چودھری

 دہشت گردوں کی سازشیں ناکام بنائیں گے، ملک میں کوئی جگہ نہیں:طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی حالیہ کارروائیوں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔

طلال چودھری نے گفتگو میں کہا کہ دہشت گرد مذہب اور صوبائیت کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کرتے ہیں تاکہ ملک میں تفریق پیدا کی جا سکے، لیکن ان کی مذموم سازشوں کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ ملک میں دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے عوام کی حفاظت اور امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

ٹیگز: