چین نے اپنے شہریوں کو امریکا کے سفر سے روک دیا

چین نے اپنے شہریوں کو امریکا کے سفر سے روک دیا
کیپشن: امریکا میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے انتہائی محتاط رہیں، چینی سفارتخانے کا  انتباہ,فوٹو بشکریہ مائیکرو پریس

  واشنگٹن:واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کی جانب سے انتباہ جا ری کیا گیا ،جس میں اپنے شہریوں کو امریکا کے سفر سے حتی الا مکان بچنے کا مشورہ دیا گیا  ۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق  چین کے سفارت خانے کی جانب سے جاری انتباہ کوامریکا اور چین کے درمیان بڑھتی تجارتی کشیدگی کا شاخسانہ قرار دیا گیا   ۔

تازہ ترین انتباہ میں کہا گیا   کہ امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے ہو ئے واقعات اور اس کے نتیجہ میں ہلاکتیں ، چوریاں ، ڈکیتیاں عام ہیں،الغرض سیکیورٹی کی صورتحال بہت حد تک مایوس کن ہے  جبکہ امریکی کسٹم ایجنٹ بھی غیر ضروری طور پر چینی شہریوں کی تلاشی لیتے ہیں اوران کا سامان قبضے میں لے لیتے ہیں۔

انتباہ میں مزید کہا گیا   کہ امریکا میں فراڈ کرنا عام سی بات ہے اور اس کیساتھ یہاں قدرتی آفات کا بھی خطرہ زیادہ رہتا ہے ہے، امریکا کے سفر میں چینی شہریوں کو مہنگے ترین میڈیکل بل بھی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔

چینی شہریوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ امریکا میں سفر کے دوران مشتبہ افراد سے انتہائی محتاط رہیں اور رات میں تنہا سفر سے بچیں اورحتی الامکان امریکا کے سفر سے گریز کریں۔