اسلام آباد : وزیر سائنس فواد چودھری کی سماجی رابطے پر غلط ٹوئیٹ پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کھری کھری سنا دیں۔
وزیر سائنس فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بتایا کہ تھائی ائیرویز نے بھی پاکستان سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ہفتے میں چار مرتبہ لاہور سے پرواز روانہ ہوگی ۔
Thai airways to start operation from Lahore to bangkok and beyond with 4 flights a week starting 16 July 2019 #NayaPakistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 2, 2019
اس ٹوئیٹ پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ٹوئیٹ کیا کہ تھائی ائیرویز کئی سالوں سے پاکستان سے آپریٹ کر رہی ہے یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہے ، پاکستان کی جانب سے فضائی پابندیوں کے بعد تھائی ائیرویز کا آپریشن جزوی طور پر معطل ہوا تھا جوکہ اب بحال ہوچکا ہے ۔
Err, Thai Airways has been flying from Islamabad, Lahore and Karachi several times a week for over ten years. The Islamabad and Lahore flights were suspended due to closure of air space recently. Islamabad flights have still not resumed https://t.co/peA83IY745
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 3, 2019
ایسی بات نہیں ہے کہ تھائی ائیرویز نے پہلی مرتبہ پاکستان سے فلائیٹ آپریشن شروع کیا ہے ۔