کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کا بنگلہ دیش کو فتح کے لیے316رنز کا ہدف

کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان کا بنگلہ دیش کو فتح کے لیے316رنز کا ہدف
کیپشن: image by Twitter

لارڈز :پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بنگلہ دیش کو 316رنز کا ہدف دیا ہے ، قومی ٹیم کی جانب سے اوپننگ بلے باز امام الحق 100گیندوں پر 100رنز بنا کر نمایاں رہے .

ان کی اننگز میں 7چوکے شامل تھے، فخر زمان 31گیندوں پر صرف 13رنز بنا سکے ،بابر اعظم نے 98گیندوں پر 96سکور کیے جس میں 11چوکے شامل تھے ، محمد حفیظ نے 25گیندوں پر 27سکور کیے جس میں 3چوکے شامل تھے ۔مڈل آرڈر بلے باز عماد وسیم نے 26گیندوں پر 43سکور کیے جس میں 1چھکا اور 6چوکے شامل تھے ۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مصتفیض الرحمن نے 10اوورز میں 75رنز دے کر 5کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا,محمد سیف الدین نے 9اوورز میں 3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔مہدی حسن نے 10اوورز میں 30سکور دے کر 1وکٹ حاصل کی۔