Get Alerts

شہباز شریف کا مریم نواز کیساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ

شہباز شریف کا مریم نواز کیساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ
کیپشن: شہباز شریف کا مریم نواز کیساتھ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں شامل ہونے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: مریم نواز کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز 8 جولائی سے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم شروع کر رہی ہیں جس کے بعد پارٹی کے صدر شہباز شریف نے بھی کشمیر کی انتخابی مہم میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب مریم نواز کے ساتھ وہ بھی کشمیر میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں گے۔

لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کشمیر کے مختلف حلقہ جات میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے حوالے سے شیڈول کی تیاری شروع کر دی ہے۔ آئندہ دو سے تین روز میں شہباز شریف کے دورہ کشمیر کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا۔