Get Alerts

ٹرمپ نے بڑا معاشی بل منظور کر لیا، غزہ امن معاہدے کا عندیہ

ٹرمپ نے بڑا معاشی بل منظور کر لیا، غزہ امن معاہدے کا عندیہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکس اور دفاعی اخراجات پر مبنی "بگ بیوٹی فل بل" پر دستخط کر دیے۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بل امریکی ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے اپنی طاقت بحال کر دی ہے، حالیہ کارروائیوں میں ایرانی تنصیبات کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانچ جنگیں رکوائیں اور ابراہم معاہدے میں مزید عرب ممالک شامل ہوں گے۔

انہوں نے افغانستان میں امریکی مداخلت کو "تاریخ کی بڑی غلطی" قرار دیا اور کہا کہ امریکی افواج نے ہمیشہ شاندار کارکردگی دکھائی۔

صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام وقتی طور پر روکا گیا ہے، جبکہ غزہ سے متعلق امن معاہدہ آئندہ ہفتے ممکن ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: