Get Alerts

مظفرگڑھ میں بس حادثہ، 6 افراد کی زندگی کا چراغ گل، 18 زخمی

مظفرگڑھ میں بس حادثہ، 6 افراد کی زندگی کا چراغ گل، 18 زخمی

مظفر گڑھ :جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔

حادثہ لنگر سرائے کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر ہوئی۔ جاں بحق افراد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔

ٹیگز: