کراچی:سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ یوٹیوب ولاگ میں بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر پر پابندی بچوں والی حرکت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک باہمت، محنتی اور باوقار فنکارہ ہیں، جنہیں خدا نے ان کی محنت کے صلے میں عزت دی ہے۔ بشریٰ انصاری نے سوال اٹھایا کہ ایک لڑکی کی بھارتی فلم میں شمولیت سے آخر کون سی قیامت آ گئی؟
ساتھ ہی انہوں نے جاوید اختر کے اس بیان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا کہ "پاکستانی کبھی بھارتی فنکاروں کو مدعو نہیں کرتے"۔ انہوں نے یاد دلایا کہ لتا منگیشکر سمیت کئی بھارتی فنکاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی گئی، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر وہ نہیں آئے۔