کراچی:9 محرم الحرام کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جا رہی ہے۔ شہر قائد کے متعدد علاقوں میں موبائل سگنلز غائب ہو چکے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کراچی کے حساس علاقوں، خصوصاً جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف میں موبائل سروس بند کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں یہ بندش پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔
لیاری میں گزشتہ روز گرنے والی عمارت کے مقام پر بھی موبائل سگنلز کی عدم دستیابی نے ریسکیو آپریشن کو متاثر کیا ہے، جہاں رابطے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدامات عاشورہ کے جلوسوں کی سکیورٹی کے پیشِ نظر اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔