راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔ نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کیلئے ہوں۔ 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، 60 روپے پیٹرول، 45 فیصد گیس، 9 روپے بجلی، 250 روپے گھی کا اضافہ، ان کی 50 دن کی کارکردگی ہے، قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کر لے، الیکشن دھاندلی شروع ہو گئی ہے۔
وزیراعظم، وزیراعلی، وزیر داخلہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہوں۔نیب ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہوں۔12 گھنٹے لوڈشیڈنگ،60 روپے پٹرول،45فیصد گیس،9روپے بجلی،250 روپے گھی کا اضافہ،انکی 50 دن کی کارکردگی ہے،قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے،الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2022