لاہور:سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہے جس کے اثرات ہماری روزمرہ زندگی پر واضح طور پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں اور مختلف منصوبوں کے ذریعے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے ’پلانٹ فار پاکستان‘ مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ائر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے 50 ایئر مانیٹرز نصب کیے گئے ہیں اور ماحولیاتی فورس کو ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے پانی کو لائف لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر میں اضافے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں اس حوالے سے کوئی قابل ذکر کام نہیں کر سکی۔
انہوں نے کہا کہ آج عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سب کو ماحولیاتی شعور بیدار کرنے اور ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔