Get Alerts

اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج، موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے

اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج، موبائل فونز تحویل میں لے لیے گئے

لاہور:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال اور رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) ثاقب چدھڑ کے درمیان تنازع میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے۔ این سی سی آئی اے (نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی) نے اداکارہ مومنہ اقبال کی باقاعدہ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں پیکا ایکٹ (پروونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ) کی سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سائبر کرائم حکام نے تفتیش کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے موبائل فونز پہلے ہی اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔ ان موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ مبینہ پیغامات اور ڈیٹا کا ریکارڈ حاصل کیا جا سکے۔
این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کا اندراج میرٹ پر کیا گیا ہے اور موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔ دوسری جانب اس ہائی پروفائل کیس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔

ٹیگز: