Get Alerts

دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے، ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کو کرارا جواب

دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے، ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کو کرارا جواب

لاہور: پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے کے بعد اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا۔

چند روز قبل اروبا مرزا نے انسٹاگرام پر ایسے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جنہیں انہوں نے ثاقب چدھڑ کے پرانے پیغامات قرار دیا۔ اس کے جواب میں ثاقب چدھڑ نے بھی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیغامات ان کے اصل اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے بلکہ کسی جعلی اکاؤنٹ سے منسوب کیے جا رہے ہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اصل اکاؤنٹ خود استعمال کرتے ہیں۔

ایم پی اے نے مزید کہا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کی زندگی میں ایسی شخصیت نہیں رہیں جنہیں وہ اہمیت دیتے ہوں، اس لیے ان کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کو اس انداز میں پیش کرنا درست نہیں۔

اپنی سٹوری میں ثاقب چدھڑ نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اختلاف یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمن بھی باوقار اور خاندانی ہونے چاہییں۔

ادھر اروبا مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے مبینہ سکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کی وضاحت کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں صارفین دونوں فریقوں کے مؤقف پر تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں جانب سے کیے گئے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ٹیگز: