Get Alerts

چھوٹے تاجروں کے لیے خوشخبری: حکومت کا 1 فیصد فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان

چھوٹے تاجروں کے لیے خوشخبری: حکومت کا 1 فیصد فکسڈ ٹیکس سکیم کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چھوٹے دکانداروں کے لیے نئی فکسڈ ٹیکس اسکیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنا ہے۔

 20 کروڑ روپے سے کم ٹرن اوور والے تاجر صرف 1 فیصد فکسڈ ٹیکس دیں گے۔ پہلے سے کٹا ہوا ود ہولڈنگ ٹیکس اس سکیم میں ایڈجسٹ ہو جائے گا۔دکانداروں کو صرف ایک صفحے کا سادہ فارم جمع کرانا ہوگا، جبکہ سکیم کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا لازمی ہے۔


 شامل ہونے والے دکانداروں کو عمومی آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ایف بی آر کی طرف سے ایک خصوصی شناختی پلیٹ جاری کی جائے گی۔

ٹیگز: