Get Alerts

میٹا کا انسٹاگرام پلس فیچر عالمی مارکیٹ میں متعارف

میٹا کا انسٹاگرام پلس فیچر عالمی مارکیٹ میں متعارف

کیلیفورنیا:  میٹا کی جانب سے انسٹاگرام پلس سبسکرپشن سروس کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین کو مفت ورژن کے مقابلے میں اضافی اور خصوصی فیچرز تک رسائی حاصل ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق یہ ایک اختیاری (optional) سبسکرپشن سروس ہے، جس کا مقصد صارفین کو زیادہ پرسنلائزیشن، کنٹرول اور جدید ٹولز فراہم کرنا ہے۔ کمپنی کے مطابق انسٹاگرام کا بنیادی اور اسٹینڈرڈ ورژن بدستور تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب رہے گا۔

میٹا نے واضح کیا ہے کہ یہ سروس ان صارفین کے لیے ہے جو اپنے تجربے کو زیادہ ذاتی نوعیت (customized) بنانا چاہتے ہیں اور مواد کی تیاری و تجزیے کے جدید فیچرز استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انسٹاگرام پلس میں شامل خصوصیات کے مطابق اب صارفین کی اسٹوریز 24 گھنٹوں کے بجائے 48 گھنٹوں تک دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ اسٹوری اسپاٹ لائٹ فیچر کے ذریعے اسٹوریز دوستوں کو زیادہ نمایاں انداز میں دکھائی جائیں گی۔

مزید یہ کہ صارفین کو انیمیٹڈ ری ایکشنز، بہتر اینالیٹکس اور نئے ویونگ فیچرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ایک اور اہم فیچر کے تحت صارفین اس انداز میں اسٹوریز دیکھ سکیں گے کہ دوسرے افراد کو اس کی اطلاع نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق انسٹاگرام پلس کی آزمائش مئی 2026 میں شروع کی گئی تھی، جس کے بعد اب اسے دنیا بھر کے صارفین کے لیے باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔
 

ٹیگز: