Get Alerts

مری میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری

مری میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن جاری

مری: مری میں ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پورے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ حکم نامہ ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری اور اس کے مضافاتی علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں کے پیش نظر ندی نالوں، آبشاروں اور دیگر آبی مقامات پر جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیمز اور تفریحی مقامات پر نہانے اور تیراکی کرنے پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگ نالہ، چھتر پارک، سملی ڈیم اور نیلا ساندھ کوٹلی ستیاں سمیت متعدد مقامات پر جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم کے اطراف بریٹی، تائیں ڈھلکوٹ، بیسن واٹر فال اور کرور ڈیم کو بھی بندش کی زد میں رکھا گیا ہے۔

حکام کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 6 جون سے 5 جولائی 2026 تک، یعنی 30 روز کے لیے نافذ العمل رہے گا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مجسٹریٹ عدالتوں کے ذریعے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 
 
 

ٹیگز: